شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ہمیں ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں ہو رہی، موجودہ انتخابی مہم میں بھی پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی۔رہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن اتنا متنازع الیکشن بن گیا ہے جو ملک کو نقصان پہنچائے گا کیونکہ جب لوگوں کا سسٹم سے اعتماد سے اٹھ جائے تو نقصان ہی ہوتا ہے۔ الیکشن کا یہ حال ہے کہ جیتنے والے بھی آج ہار گئے ہیں، حل صرف یہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ورنہ نقصان ہوگا۔

Back to top button