نیوزی لینڈ نے سرکاری جادو گر کی چُھٹی کرا دی

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی سٹی کونسل نے شہر کے واحد سرکاری جادوگر کو نوکری سے نکال دیا ہے جو تقریباً 35 سال سے اس شہر کی سڑکوں پر جادوئی کرتب دکھا کر لوگوں کا دل بہلا رہا تھا۔

جادوگرایان بریکنبری کو 1980 کے عشرے میں کرائسٹ چرچ سٹی کونسل نے سرکاری جادوگر کی ملازمت دی جو کہ سیاحوں کو دلچسپ جادوئی کرتب دکھاتا تھا تاکہ غیرملکی سیاحوں‌ کی تفریح کے مواقع بڑھیں۔

2020 کے دوران جادوگر کی سالانہ تنخواہ 16,000 نیوزی لینڈ ڈالر (20 لاکھ پاکستانی روپے) تھی ، کیریئر کے دوران کرائسٹ چرچ سٹی کونسل سے مجموعی طور پر 368,000 نیوزی لینڈ ڈالر (4 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) تنخواہ لے چکا۔

Back to top button