آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کردی

آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کردی۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے،ان حملوں میں پاکستانی اور غیرملکی شہریوں،اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف آسٹریلیا کا عزم غیر متزلزل ہے۔
آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔بی ایل اے کے کارندوں سے لین دین یا ان کی معاونت کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آسٹریلوی حکومت کےمطابق کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
