آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دےدی: وزیر خزانہ

 

 

 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے قسط کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کے تحت جاری کرنےکی منظوری دی جب کہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے 20 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق جائزے میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔منظوری کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر سے زائد رقم موصول ہوچکی ہے۔ پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا۔

آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کردی

یاد رہےکہ پاکستان کےلیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کےلیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔

 

Back to top button