ظلم کے خلاف جدوجہد ایرانی تاریخ کا روشن باب ہے : ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ظلم کے خلاف جدوجہد ایرانی سرزمین کی تاریخ کا روشن باب ہے۔یہ شناخت ایران کے نام کی سربلندی تک جاری رہے گی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسی باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دوستانہ تعلقات کو وسعت دینا ہے۔
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : مارکو روبیو
ایرانی صدر نے کہا کہ استعمار اور استحصال کی پالیسی کی مستقبل کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔جس طرح ایران کے لوگوں کی ثقافت میں رواداری کی جڑیں گہری ہیں، اسی طرح اس سرزمین کی تاریخ میں جبر کے خلاف جدوجہد چمکتی ہے۔
