ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : مارکو روبیو

 

 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا۔

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ نے ایران کے 70 ٹینکرز کا راستہ روکا ہوا ہے۔امریکا پر ایران کی طرف سے بین الاقوامی پانیوں میں فائرنگ کی گئی جس کا ہم نے جواب دیا، امریکا ایران کی تیزرفتار کشتیوں کو نشانہ بنارہا ہے،جو بھی امریکا کو نقصان پہنچائے گا،اس کے خلاف سخت ردعمل دیا جائےگا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ گزشتہ روز ہونےوالا تصادم ایک دفاعی کارروائی تھی،کل کی کارروائی کا آپریشن ایپک فیوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران یہ دعویٰ کرتا ہےکہ وہ ایک بین الاقوامی آبی راستے پر کنٹرول رکھتا ہےلیکن امریکا ایسا نہیں ہونےدے گا،اگر امریکا پر میزائل فائر کیے گئےتو جواب دیں گے،جو بھی امریکی فورسز پر حملہ کرےگا،اس کو سخت جواب دیا جائےگا۔

مارکو روبیو نےکہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتا اور امریکا اس حوالے سے کام کر رہا ہے۔

ہمارے میزائلوں کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہے: عباس عراقچی

امریکی وزیرخارجہ نےکہا کہ آج ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمےسے متعلق تجاویز پر جواب موصول ہوجانا چاہیے،امید ہےکہ یہ ایسا ہوگا جو ہمیں سنجیدہ مذاکراتی عمل کی جانب لےجاسکے۔

 

Back to top button