امریکی فوج کی جانب سے نشانہ بننے والا ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا

امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ’توسکا‘ کراچی پہنچ گیا۔
خلیج عمان میں19 اپریل کو ایرانی جہاز ’توسکا‘ کو امریکی بحریہ نے نشانہ بنایا تھا۔توسکا کے انجن روم کو نشانہ بنائےجانے کےبعد جہاز کے انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
جہاز پر قبضے کےبعد خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔امریکی کی جانب سے جہاز کے عملے کو پہلے ہی پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں وہ ایران روانہ ہوگئے تھے۔
