سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

 

 

 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوگئی جب کہ چاندی  کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کےبعد آج کمی دیکھنے میں آئی۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوئی جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر آگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کی کمی کےبعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی کےبعد 4 ہزار 717 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 80 روپےکا اضافہ ہوا جس کےبعد فی تولہ چاندی کی قیمت 8525 روپےہوگئی۔

Back to top button