ہمارے میزائلوں کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 120 فیصد ہے: عباس عراقچی

 

 

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا امریکی سی آئی اے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہمارے میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے میں 75 فیصد نہیں بلکہ 120 فیصد ہے اور اپنے لوگوں کے دفاع کےلیے ہماری تیاری ایک ہزار فیصد ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب بھی سفارتی حل میز پر آتا ہے امریکا غیرذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے یا پھر کسی کے صدر ٹرمپ کو نئی دلدل میں دھکیلنے کا نتیجہ ہے؟ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ایک ہی ہے،ایرانی قوم دباؤ کے آگے نہیں جھکتی۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنےکا دعوی کیا ہےجب کہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھاکہ حملے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔

امریکی حملوں کے باوجودایرانی میزائل نظام محفوظ قرار

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی آئی اے غلط ہے،ہمارے میزائلوں اور لانچرز کا ذخیرہ 28 فروری کے مقابلے 75 فیصد نہیں بلکہ 120 فیصد ہے اور اپنے لوگوں کے دفاع کےلیے ہماری تیاری ایک ہزار فیصد ہے۔

 

Back to top button