سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 5 خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنےوالے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 مئی کو خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں،ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیاگیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خارجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،شدید فائرنگ کے تبادلے کےبعد فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیاگیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے،علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
