ن لیگ کی سینئر  قیادت کو پنجاب کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

مسلم لیگ ن نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینیئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

صدر ن لیگ شہباز شریف قصور کی قومی اور لاہور کی دو صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

سردار غلام عباس چکوال، رانا تنویر شیخوپورہ، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نارووال، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان اور جام کمال لسبیلہ (بلوچستان) کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

Back to top button