گوگل  پیغامات میں ترمیم کی سہولت کیلئے فیچرپرکام جاری

 اینڈرائیڈ فون صارفین کو گوگل کی جانب سے جلد ہی اپنے پیغامات میں ترمیم کرنے کی سہولت فراہم کی جانے والی ہے۔

گوگل میسجز (اینڈرائیڈ کی ڈیفالٹ پیغام رساں ایپ) کی جانب سے متوقع اپ ڈیٹ کے متعلق تفصیلات آن لائن لیک میں سامنے آئیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اینڈرائیڈ کے حریف آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 میں پیغامات کو ترمیم کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔ لیکن گوگل نے اس فیچر کو میسجز کا حصہ بنانے کے لیے  اب تک کوئی کام نہیں کیا تھا۔

تاہم،  اب گیجٹ بلاگ دی ایس پی اینڈرائیڈ نے گوگل میسجز کے بِیٹا ٹیسٹ ورژن میں میسج کے حوالے سے ترمیمی فیچر کی آزمائش کے متعلق شواہد کو پیش کیا گیا ہے۔

Back to top button