ن لیگی ایم پی اے میاں نوید کے والد کوگھرپر قتل کردیا گیا

پاکپتن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید کے والد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔
ایم پی اے میاں نوید علی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکپتن میں جائے وقوع سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔
پولیس نے رانااحمد علی کی لاش سرد خانے منتقل کردی جبکہ تین گارڈز کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈروم میں گھس کرگولیاں ماریں،رانا احمد علی کے ڈیرے پر تعینات 3 گارڈز کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی ہے، اس کے علاوہ تحقیقات کیلئے ڈیرے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جائےگی۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
