وادی نیلم میں برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کا نیا الرٹ جاری

آزاد کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث برفانی تودوں سے متاثرہ وادی نیلم میں آئندہ ہفتے 20 سے24 جنوری تک مزید برفباری کا امکان ہے ۔اس حوالے سے آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی نیلم کےمتاثرہ علاقوں میں برفباری کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، مقامی انتظامیہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے آبادیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرے۔
رواں ہفتے ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان وادی نیلم میں ہوا جہاں کئی دیہات پر برفانی تودے گرے ۔اس کے علاوہ ملک بھر میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
