ملک میں بڑھتی مہنگائی،درخواست گزارعدالت جا پہنچا

ملک میں بڑھتی مہنگائی اورحکومت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزارکا موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت آٹے سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنےمیں ناکام ہو گئی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی اور وفاقی حکومت کا کام ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت حکومت کومہنگائی کنٹرول کرنے کا حکم جاری کرے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔
گزشتہ روز پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا تھا جس کے بعد آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی۔ پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی چکی کے آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 66 روپے ہوگئی ہے
