شوہرکابیوی کوانوکھا تحفہ

نائیجیریا کے دارلحکومت ابوجا کے ایک علاقے میں سڑک کے بیچوں بیچ نظر آنے والی جہاز جیسی چیزاصل میں طیارہ نہیں بلکہ ایک گھر ہے جو ایک شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے تعمیر کروایا۔
5e22d4f7e0562
سید جمال نامی شخص نے یہ گھر اپنے 6 بچوں اور اہلیہ لیزا کے لیے تعمیر کیا جسے گھومنے پھرنے کا بےحد شوق ہے۔تعمیراتی صنعت سے وابستہ سید جمال نے اس تین منزلہ مکان کی تعمیر کا کام 1999 میں شروع کیا تھا۔ان کے مطابق یہ اصل طیارہ نہیں بلکہ ہوائی جہاز کی طرح بنانے کے لیے سیمنٹ سے اس کا ڈھانچہ تیار کیا گیا جبکہ مکمل ہونے کے بعد اس پر نائیجیریا کے قومی پرچم کی طرح سبز اورسفید رنگ سے ڈیزائننگ کی گئی

5e22d51055054
مکان کے اندرونی مناظر کی اگر بات کریں تو اس میں مہمانوں کے لیے کمرے، مسجد، سوئمنگ پول، کئی درختوں کا حامل باغ اور گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ شامل ہے۔مکان کے اندر کئی کمرے موجود ہیں، جن میں بیڈ روم اور لونگ رومز شامل ہیں جبکہ سید        جمال نے گھر میں اپنے لیے ایک دفتر بھی تعمیر کیا ہے

5e22d525d2108
سید جمال کے بیٹے محمد جمال نے بتایا کہ وہ 12 سال کے تھے جب ان کے والد نے اس گھر کی تعمیر کا آغاز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اسکول سے فارغ ہونے کے بعد روزانہ اس مکان کی تعمیر میں والد کی مدد کرتے، ویسے اس گھر کو مکمل ہونے میں 11 سال لگے تاہم آج تک اس گھر میں کام جاری ہے۔سید جمال کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے جانے کے بعد نائیجیریا کے عوام کے لیے ان کی جانب سے یہ گھر ایک تحفہ ہو گا جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح ابوجا آئیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button