واٹس ایپ کاوہ فیچرجس کاانتظارصارفین کوعرصےسےتھا

مقبول ترین موبائل ایپس میں شامل ہونےکے باوجود واٹس ایپ میں تاحال ڈارک موڈ کا فیچر متعارف نہیں کرایا گیا اور صارفین کواس کا شدت سےانتظارہے۔ مگربہت جلد واٹس ایپ میں یہ تبدیلی آنےوالی ہےکیونکہ ڈارک موڈ سیٹنگ اب اینڈرائیڈ کےلیےواٹس ایپ بیٹا ورژن میں متعارف کرادی گئی ہے۔
اس فیچرکی بدولت صارفین کولائٹ یا ڈارک تھیم کومنتخب کرنےکا موقع ملےگا جبکہ سسٹم ڈیفالٹ تھیم سےبھی ایسا ممکن ہوسکےگا اگراینڈرائیڈ 9 یا اس کےبعد کا آپریٹنگ سسٹم والا فون استعمال کررہےہوں تو۔ یہ آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والےصارفین سیٹنگزمیں جاکرچیٹس اوروہاں تھیمزمیں دیکھ سکتے ہیں۔
اس آپشن کواستعمال کرنےکےلیےاینڈرائیڈ صارفین کوواٹس ایپ کا نیا بیٹا ورژن (2.20.13) درکارہوگا اوریہ بھی اسی وقت ممکن ہےجب آپ بیٹا ٹیسٹرکےطورپرسائن اپ ہوچکےہوں (اس وقت واٹس ایپ مزید بیٹا ٹیسٹرزکوقبول نہیں کررہی)۔ مگربیٹا ورژن میں اس فیچرکی آمد ایک اچھا عندیہ ہےجو بتاتا ہےکہ بہت جلد ڈارک تھیم تمام صارفین کودستیاب ہوگی۔
ڈارک موڈ وہ فیچرہےجس کا وعدہ واٹس ایپ کی ملکیت رکھنےوالی کمپنی فیس بک نے2018 میں کیا تھا اورجب سےہی اس کی تیاری پرکام کیا جارہا ہے۔ ابھی بیٹاورژن میں ڈارک تھیم مکمل طورپربلیک نہیں بلکہ یہ ڈارک گرےرنگ میں ہوگی۔ اس سے قبل ڈارک موڈ کو یوٹیوب، ٹوئٹر،انسٹاگرام اورمیسنجرسمیت متعدد اپلیکشنزمیں پیش کیا جاچکا ہے مگر فیس بک کی مرکزی ایپ میں تاحال اس آپشن کو متعارف نہیں کرایا گیا۔
