ٹی 20ورلڈکپ:بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو ہرا دیا

ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بھارت نے بنگلا دیش کو5 رنز سے شکست دیدی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے بعدازاں بارش کے بعد میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے ہیں تاہم بدقسمتی رن آؤٹ ہوگئے جبکہ نجم الحسن شنٹو 21، کپتان شکیب الحسن 13، عفیف حسین 3، مصدق حسین 6، یاسر علی ایک رن بناسکے، جبکہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ جانب بنگلہ دیش کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔
