پہلےٹیسٹ کاتیسراروز:پاکستان کی ویسٹ انڈیزکیخلاف بیٹنگ جاری

پہلےٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ویسٹ انڈیزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر256رنزبنالئے۔

ٹروبا ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں بنائے گئے 311 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اذان اویس اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں متاثر نہ کر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے دوسرے دن اپنی نامکمل اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے دوبارہ شروع کی، تاہم پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 117 رنز کے اضافے پر باقی تمام وکٹیں حاصل کر لیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شمار جوزف 23، تیجنارائن چندرپال اور عامر جینگو 21، 21، جسٹن گریوز 15، برینڈن کنگ 12 اور روسٹن چیز 10 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 50 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 جبکہ عامر جمال نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز مضبوط آغاز کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے۔

Back to top button