ورلڈ کپ فائنل سے قبل فرانس کے تین فٹبالرز بخار میں مبتلا

فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فرانس کے تین فٹ بالرز بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں، جسے فرانسیسی ٹیم کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے 3 فٹبالر رافیل وران، ابراہیما کوناٹے اور کنگسلے کومان فلو کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہوسکے۔
فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلو سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو کمروں میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو فلو ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔
