وزیراعظم الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے پرامید، ن لیگ کی پھر تنقید

پاکستان میں رواں سال اپریل میں ضمنی انتخابات میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے بعد حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرائی تھی اور اب وزیراعظم عمران خان نے ان ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی نہ ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ہماری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں تیارکردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرتے ہوئے۔ بالآخر یہ دکھائی دینے لگا ہے کہ پاکستان میں ہمیں ایسے انتخابات میسر آئیں گے جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کریں گے۔ شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارک۔‘
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کراتے ہوئے اپوزیشن اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت شروع کریں تاہم اپوزیشن جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ناکام ہو چکی ہے۔
Inspecting Pakistani-made electronic voting machines by our Science & Technology Ministry. Looks like finally we will have elections in Pakistan where all contestants will accept the results . Congratulations to Shibli Faraz and his team. pic.twitter.com/9UySGvhiU0
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2021
