وزیراعظم آج حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو 3 سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم کا خطاب عوامی مقامات پر براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی اسکرینیوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔

‏پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہ رہیں؟ فواد چوہدری
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پوچھا کہ ‏پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہ رہیں؟ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔
بشکریہ
جیو نیوز

Back to top button