وزیراعظم نے عامر لیاقت کا استعفیٰ مسترد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا،جس مقصد کے لیے انہوں نے آج وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کی۔تاہم وزیراعظم نے عامر لیاقت کا استعفیٰ قبول نہیں کیا،اس بات کا اعلان عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی،انہوں نے میرا 4صفحات پر مشتمل استعفیٰ مستردکردیا،اس پر بات نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات، 4صفحات پر مشتمل استعفی مستردکردیا،اس پر بات نہیں ہوگی اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، انہوں نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہااور کہا یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہوناچاہیے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، انہوں نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہااور کہا یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہوناچاہیے۔
جمہوریت میں پارٹی سے مسائل کے لیے اٹھنے والی آوازیں جو نظم و ضبط میں ہوں وہ پارٹی کو آکے لے کر جاتی ہیں ،خوش ہوں کہ تم نے کراچی کی آواز بن کر م سب کی توجہ مبذول کرائی تم جانتے ہو اور تم نے کہا بھی کہ میں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا مسئلہ سمجھتا ہوں، ان شا اللہ سب حل ہوجائے گا،وزیرعظم
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020
ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ ،وزیرعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پارٹی سے مسائل کے لیے اٹھنے والی آوازیں جو نظم و ضبط میں ہوں وہ پارٹی کو آکے لے کر جاتی ہیں ،خوش ہوں کہ تم نے کراچی کی آواز بن کر م سب کی توجہ مبذول کرائی تم جانتے ہو اور تم نے کہا بھی کہ میں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا مسئلہ سمجھتا ہوں، ان شا اللہ سب حل ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو،کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں، تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، اپنے حلقے اور کراچی کے لیے تمہاری آواز کی قدر کرتا ہوں، وہ تمہاری نہیں پی ٹی آئی اور میری آواز تھی،مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے،
خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفیٰ دے دوں گا۔
پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا وَیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفیٰ پیش کردوں گا۔ تاہم اب ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو استعفی پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب رواں ہوں۔
