وزیراعظم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیوں پر زور

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ناراضگی کا اظہار کر دیا ہے اور رمیز راجہ سے اس سکواڈ میں تبدیلیوں پر زور دیا ہے ، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک کا وقت مانگ لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے سکواڈ کے لیے ٹیم میں 2سے زائد تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، قومی ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر اعظم خان، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد حسنین کی سکواڈ میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ فخر زمان،شعیب ملک،سرفراز احمد ،شرجیل خان،شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو میگا ایونٹ ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہدایات کی روشنی میں 10اکتوبر تک پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ رمیز راجہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان سے مشاورت کے بعد نئی ٹیم کا اعلان کریں گے ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 3 اکتوبر کواختتام پذیر ہوگا ۔

Back to top button