وزیراعظم کا یوٹیلیٹی سٹورز کادورہ،قیمتوں کا جائزہ لیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ،قیمتوں کابھی جائزہ لیا۔
وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔.
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ یوٹیلیٹی سٹورپرگھی کی قیمت میں 100روپے اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 77روپے کمی کی گئی ہے۔دال سمیت دیگراشیا پربھی 30فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ ہوا، رجسٹرڈافراد کو10ہزارروپے دیئے جائیں گے۔عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پربہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔3کروڑ 96لاکھ خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں اور انہیں وظیفہ دیاجارہاہے۔
