وفاقی کابینہ نے پی ایس 52 عمر کوٹ ضمنی انتخاب میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک ی پابندی پر ہر صورت عمل کرایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ارکان نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا ماسک کی پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔وفاقی کابینہ نے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 عمر کوٹ ضمنی انتخاب میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔شہری صفیان سعید کے بیٹے کے اغواء سے متعلق وفاق پاکستان کے خلاف پٹیشن پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات کا معاملہ مؤخر کردیا گیا جبکہ کابینہ نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوےاراضی پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button