ویمنز ٹی20ایشاکپ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کااعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔
ندا ڈار کپتان برقرار ، تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ،ارم جاوید ، عمیمہ سہیل اور عروب شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ویمنز ایشیا کپ19 سے28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔اس کے اگلے دو میچز نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو ہونگے۔ویمنز ٹیم کا کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہوگا۔
