ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020ء میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی گئی اور گرین شرٹس کی حریف ٹیم ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔
کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
