ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز  روانگی کیلئے تیار

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اپنے اولین سفر پر روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔

ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز آئیکون آف دی سیز 27 جنوری 2024 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔

رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اولین سفر سے قبل پورٹو ریکو کی بندرگاہ پونسائی پر لنگر انداز ہوا ہے جہاں اس کا ریگولیٹری معائنہ کیا جا رہا ہے۔

رائل کیریبین کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مائیکل بیلے نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس بارے میں بتایا۔

Back to top button