گوگل کا واٹس ایپ صارفین کی بڑی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین اپنے ڈیٹا بیک اپ کے لیے گوگل ڈرائیو پر انحصار کرتے ہیں۔ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر آئندہ چند ماہ میں یہ سہولت چھن جائے گی۔
جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے۔
نومبر میں گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے جلد گوگل اکاؤنٹ کی اسٹوریج استعمال کی جائے گی۔
اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے دسمبر 2023 میں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) صارفین کے لیے یہ تبدیلی کی جائے گی اور پھر بتدریج اگلے سال تمام صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ بیک اپ ڈیٹا کی حد کے حوالے سے نئی تبدیلی کا اطلاق 2024 میں تمام صارفین پر ہوگا۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے 30 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔

Back to top button