ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی متعارف کرائے جانے کا امکان

ٹک ٹاک دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ہے اورپاکستان میں بھی لوگ اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
اوراب اس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے جو حیران کن حد تک انسٹاگرام سے ملتی جلتی ہے۔ انسٹاگرام کی جانب سے یوزرپروفائلزکو ری ڈیزائن کیا جارہا ہے جس میں پروفائل فوٹو اورفالو کاﺅنٹ کوبائیں جانب منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے اس ری ڈیزائن کو سب سے پہلے ٹوئٹرپرشیئرکیا اوراس کے بعد ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج سے بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کی۔
ترجمان نے بتایا ‘ہم ہمیشہ صارفین کے ٹک ٹاک استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ذرائع تلاش کرتے ہیں، ہم اس وقت پروفائل ڈیزائنز کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے’۔ ٹک ٹاک نے انسٹاگرام یوزر انٹرفیس کو لگ بھگ مکمل طورپرکاپی کرلیا ہے اورایسا سوشل نیٹ ورکس میں اکثرہوتا ہے۔
Looks like TikTok is redesigning user profiles to look almost exactly like Instagram (new design vs old) pic.twitter.com/uQAHPwaZoh
— Taylor Lorenz (@TaylorLorenz) February 3, 2020
وہ اپنی مخالف ایپس کے خیالات اور فیچرز کو’ادھار’ لیتے ہیں، خود انسٹاگرام بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں، اس نے اسٹوری فیچرکواسنیپ چیٹ سے لیا تھا۔ ٹک ٹاک گزشتہ سال واٹس ایپ کے بعد سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی ایپ تھی اوراس نے فیس بک اورانسٹاگرام کو شکست دے دی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ فیس بک ٹک ٹاک کو مستقبل میں اپنے لیے خطرہ تصورکرتی ہے اورانسٹاگرام کی جانب سے ریلز نامی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول کا تجربہ کیا جارہا ہے جو کہ ٹک ٹاک کے بہترین فیچرز جیسے اسپیڈ ایڈجسٹمنٹ اوردیگرویڈیوز کی آڈیو ادھار لینے کی نقل پرمشتمل ہے۔
اگر ٹک ٹاک کی جانب سے انسٹاگرام جیسے پروفائل ڈیزائن کوتمام صارفین کے لیے متعارف کرایا تو تمام سوشل نیٹ ورکس ایک جیسے محسوس ہونے لگے ہیں خصوصاً اگر انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے بہترین فیچرز کو کاپی کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
خیال رہے کہ چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے 2017 میں ایک ارب ڈالرز کے عوض ایپ میوزیکلی کو خریدا تھا اور پھر اسے ٹک ٹاک میں بدل دیا (فیس بک نے بھی اسے خریدنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہی)، جو بہت تیزی سے دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔
