گوگل فوٹوزمیں بگ سےصارفین کی ویڈیوزاجنبیوں کومنتقل

اگرآپ گوگل فوٹوزمیں اپنی تصاویر اور ویڈیوز کومحفوظ کرتے ہیں تو بری خبر ہے , گوگل نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے حادثاتی طورپرکچھ افراد کی ویڈیوزآرکائیو دیگرصارفین کومنتقل کردی ہیں۔
نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کو خبردارکیا گیا ہے کہ گوگل ٹیک آﺅٹ (ایک ایپ جو دیگرگوگل سافٹ وئیرمیں موجود ڈیٹا کے بیک اپ ڈاﺅن لوڈ میں مدد دیتی ہے) میں ایک ‘تیکنیکی مسئلے’ کے نتیجے میں گوگل فوٹوزمیں محفوظ ویڈیوز دیگرافراد کی آرکائیوزمیں منتقل ہوگئیں۔
گوگل کے مطابق اس مسئلے کا سامنا ان صارفین کو ہوا جنہوں نے 21 سے 25 نومبر2019 کے دوران ٹیک آﺅٹ کی مدد سے ڈیٹا فوٹوزمیں ایکسپورٹ کیا اوراب اس مسئلے پرقابو پالیا گیا ہے۔ اس بگ کی تفصیلات تاحال واضح نہیں اورمتاثرہ صارفین کو بھیجے گئے نوٹس میں لکھا ہے ‘آپ کے گوگل فوٹوزاکاﺅنٹ میں ایک یا اس سے زائد ویڈیوزاس مسئلے سے متاثرہوسکتی ہیں’۔
کمپنی کی جانب سے صارفین سے کہا جارہا ہے کہ وہ 21 سے 25 نومبر کے دوران ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی آرکائیوزکو ڈیلیٹ کردیں جبکہ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ اس دورانیے میں ڈاﺅن لوڈ کی گئی آرکائیوزنامکمل یا دیگرافراد کے مواد پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس مسئلے سے 0.01 فیصد صارفین ہی متاثر ہوئے، تاہم یہ اعدادوشمارمختلف ہوسکتے ہیں۔
گوگل کے ترجمان نے نائن ٹو فائیو گوگل کو بتایا کہ ہم نے متاثرہ افراد کو آگاہ کیا ہے جنہوں نے 21 سے 25 نومبر کے دوران گوگل ٹیک آﺅٹ سے گوگل فوٹوزمیں مواد ایکسپورٹ کیا’۔ ترجمان کا کہنا تھا ‘ہم نے اس مسئلے پرقابو پالیا ہے اور اب مستقبل میں اس کی روک تھام کے لیے گہرائی میں جاکر تجزیہ کررہے ہیں، ہم ایسا ہونے پر صارفین سے بہت معذرت کرتے ہیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button