ٹیم نمبر ون ہوگی تو غیرملکی ٹیمیں دورہ منسوخ نہیں‌ کرینگی

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہماری کرکٹ کی معیشت اچھی اور ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں پاکستان کا دورہ چھوڑ کر واپس نہیں‌ جائیں گی۔

رمیز راجہ ان خیالات کا اظہار پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتر کے دورہ کے موقع پر کیا ، رمیز راجہ کی پاکستان سٹاک ایکسچینج آمد پر روایتی گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ سٹیڈیمزاور کرکٹ کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی ہمیں بتائے کہ ہم کس طرح معاشی میدان میں‌ اوپر آ سکتے ہیں ۔ ہمیں کرکٹ کی معیشت کو ترقی دینا ہے، اس وقت بھی ہم خود کرکٹ کو نہیں چلا رہے ہیں بلکہ آئی سی سی کی فنڈنگ کے انحصار پر ہماری کرکٹ آگے بڑھ رہی ہے اور ہمارے مقامی سرمایہ کاروں کی حصہ داری کم ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں آپ سب بھی کرکٹ کی معیشت کو بڑھانے میں حصہ لیں، ہمارے پڑوسی ملک میں سرمایہ کاری سے کرکٹ بہت آگے نکل گئی ہے ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں واپس جانے سے دو چیزیں سیکھی ہیں، اگر آپ کی ٹیم نمبر ون ہو تو ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری بہتر انداز میں جاری ہے ، کوشش کر رہے ہیں کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو میدان میں اتاریں ۔ وکٹوں اور گراس روٹ کرکٹ کو بُرا حال ہے جس میں‌وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی۔

Back to top button