ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کا شعبہ ٹیکنالوجی میں انقلاب لا سکتا ہے

وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا ہے کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں  ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لئے ماسٹر پلان طلب کرلیا۔ٹیوٹا حکام کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے 5سالہ روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں ٹیوٹا بورڈ کی از سرنو تشکیل کرنے کافیصلہ،مریم نواز نے ٹیوٹا حکام کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کے لئے میپنگ کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم  نواز کاکہنا تھاکہ ہنر مند انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے لئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے۔صنعتی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور کورسز کرائے جائیں۔ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارو ں میں اچھے انسٹرکٹر لائے جائیں۔ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔ہر انڈسٹریل سیکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کورس ڈیزائن کئے جائیں گے۔ٹیوٹا سے فارغ التحصیل ہر گریجوایٹ کو فوراً جاب ملنی چاہیے۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ ٹیوٹا بورڈ میں صنعتکاروں اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کو شامل کیاجائے۔ٹیوٹا ادارو ں کی پرانی لیبز کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے گی۔پنجاب میں میکر و چیپ، اینٹی گریڈڈ سرکٹ سمیت ہائی ٹیک آئی ٹی ٹیکنالوجی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری، چیئرمین ٹیوٹا، سی اواو ٹیوٹا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Back to top button