ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای اور عمان منتقل ہو گیا

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان منتقل کر دیا ، ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا جس کی میزبانی بھارت ہی کرے گا ۔میچز دبئی، ابوظبی، شارجہ اور عمان میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا لیکن کوویڈ19 کی دوسری لہر کی وجہ سے منتقل کیا گیا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہماری ترجیح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے، موجودہ ونڈو میں ایونٹ کرانا بھی اہم تھا۔ پہلے راونڈ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ چار ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

Back to top button