ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں افغان طالبان ثالثی کر رہے ہیں‌

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں‌، کچھ گروپ حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں‌، ہم کچھ گروپس کے ساتھ رابطے میں‌ ہیں‌.

عمران خان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو غیر مسلح کرنے اور انہیں عام پاکستانی شہری بنانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں‌ افغان طالبان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں‌ ، ثالثی میں‌ طالبان کا کردار اس حد تک ہے کہ مذاکرات افغانستان میں‌ ہو رہے ہیں‌۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے ، کالعدم تنظیم کے تمام اراکین عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں‌۔

افغانستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ ہمیشہ یہی کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ناگزیر ہے۔

Back to top button