سعودی عرب کا تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر دینے کا علان
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تیل کی خریداری کے حوالے سے 3.6 ارب ڈالر معاشی پیکج دینے کا اعلان کر دیا۔
جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی۔
سعودی عرب معاشی پیکج کے حساب سے پاکستان ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔
