پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17نومبر کو دوبارہ طلب

وفاقی حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔

تحفظات دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ق) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کی جس کے دوران انتخابی اصلاحات، انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور دیگر معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کیے گئے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومت نے وفاقی کابینہکا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تحفظات پر اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کا وفد بریفنگ سے مطمئن نہیں ہوا اور حکومت نے متحدہ سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے بعد تمام رہنما روانہ ہوئے تو صحافی نے متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا کہ کیا ای وی ایم دھاندلی روکے گی یا ڈیجیٹل دھاندلی ہوگی؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ابھی آدھی بریفنگ ہوئی ہے ، ای وی ایم پر بریفنگ تسلسل سے جاری رہے گی۔

Back to top button