پاکستان، بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا ہے۔
یہ تبادلے 1988ء اور 1991ء کے معاہدوں کی روشنی میں کیے گئے، پاکستان نے 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دی، بھارتی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو 418 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا مکمل کرنے والے پاکستانیوں کو فوری رہا کر دے۔
