پاکستانی بھارتی اداروں کی عزت کیوں کرتے ہیں؟ریشم نے بتادیا

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے اداکاروں سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں۔فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ ریشم نے ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام ’ دی ٹاک شو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت نے جو چاہا وہ حاصل کرلیا۔ اپنی فلمیں دکھا دکھا کر ایسا کردیا کہ پاکستانی عوام شاید ہماری اتنی عزت نہیں کرتے جتنا بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں۔
اداکارہ ریشم کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے لیے ہم محبت سے کام کرتے ہیں اور آج تک اپنے عوام پر صدقے واری جاتے ہیں یہی عوام ہمیں خودکشی کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا نہیں تھا تو سکون تھا اب انسان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
ریشم نے کہا کہ ڈپریشن سے متعلق ذاتی رائے دی تھی۔ اگر کسی کو کوئی ذہنی بیماری ہے تو وہ دوا لے اور علاج کروائے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ ہر مشکل میں مجھے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات تھامنے والی ہے۔ والدین کے بغیر پرورش پائی۔ زندگی میں بہت سی محرومیاں تھیں۔ ہر مشکل میں صرف اللہ کو پکارتی ہوں۔
