پاکستان آسٹریلیا 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔
میگا ایونٹ کے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرا کر پانچویں فتح سمیٹی ، ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم 11 نومبر (جمعرات) کو آسٹریلیا سے دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 5 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی بات کی جائے تو دو میچ پاکستان اور دو میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیے ہیں جبکہ ایک میچ برابر رہا۔
میگا ایونٹ کے اہم میچ میں کیویز نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ کیویز کی ٹیم 10 نومبر کو ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ کرے گی ۔
