2 سال میں تمام ٹیکس ختم کر دیں‌ گے

حکومت کی جانب سے عوام کو نوید سنائی گئی ہے کہ آئندہ دو سالوں‌ کے دوران انکم اور جی ایس ٹی کے علاوہ تمام ٹیکسزکو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد 30 سال سے کم عمر ہے ، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ترقی ہوگی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی آمدن سے متعلق تمام معلومات مل چکی ہیں ، ٹیکس کے نظام کو سہل کر رہے ہیں، اگلے دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے ، ایف بی آر اور نادرا کا ڈیٹا ایک ہوگیا ، حکومت نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرکے ڈیٹا اکھٹا کیا ہے ، باقی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان چوتھی بڑی معاشی طاقت تھے، ہمیں معاشی طاقت کو واپس لانا اور عالمی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے ، ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے، ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی مداخلت ختم کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ٹیکس کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے ، ٹیکس دہندگان کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا لیکن ٹیکس سب کو دینا ہوگا، یہ بھول جائیں کہ ٹیکس نہیں دینا۔

Back to top button