کرونا نے مزید 9 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں ، مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزارسے زائد کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 449 افراد میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جس کے ساتھ ہی کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Back to top button