کل واپس جا رہا ہوں‌: کوہلی کا ٹوئیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے ، افغانستان کو نیوزی لینڈ سے شکست پر لاکھوں افغان شائقین سمیت کروڑوں بھارتیوں کے دل بھی ٹوٹ گئے ہیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ان کا سیمی فائنل کا سفر ختم کیا بلکہ بھارت کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔میمز کے دوران ویرات کی پرانی ٹوئیٹ بھی وائرل ہوگئی جو ویرات کوہلی نے 2012 میں کی تھی کہ ’’کل گھر جارہا ہوں لیکن اچھا محسوس نہیں ہورہا‘‘۔

مداحوں نے ویرات کوہلی کی اس ٹوئٹ کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر دلچسپ تبصرے کیے ہیں ، کرکٹ تڑکا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا ’’اگلی بار کوشش کیجئے گا سر‘‘

ایک اور صارف نے لکھا ’’ ممبئی ایئرپورٹ جانے کا راستہ یہ رہا ، خیال سے جائیے گا ، خدا حافظ‘‘۔

Back to top button