پاکستان کے معروف صحافی کیوں آمنے سامنے آ گئے؟

ٹوئٹر یا فیس بک پر کئی ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جب صحافیوں کسی مدعے کو لے کر ایک دوسرے پر سوالات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں اور کبھی کبھار سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہو جاتاہے لیکن گزشتہ شب سینئر صحافی اعزاز سید اور رؤف کلاسرا کے درمیان ٹویٹر پر ’ جنگ ‘ چھڑ گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پرلفظی وار کیے جس میں کئی انکشافات بھی ہوئے ہیں ۔
سینئر صحافی روف کلاسرا اورعامر متین ایک عرصہ سے ٹی وی چینل سے دور ہیں اور انہوں نے تقریبا ایک سال تک اپنا یوٹیوب چینل بھی چلایا لیکن اب ان کا ایک مرتبہ پھر سے معاہدہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ہو گیا ہے جس کے تحت اب وہ دوبارہ آن ایئر آیا کریں گے ، یہ خوشخبری انہوں نے اپنے سننے والوں کو ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ۔ رؤف کلاسرا کے پیغام پر ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی میدان میں آئے اور انہوں نے سینئر صحافی کیلئے پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کو بہت مس کیا جاتا تھا ، آپ کو واپس سکرین پر آتا دیکھ کر خوشی ہوئی ۔“
news 1599459234 1895
رؤف کلاسرا نے عاصم سلیم باجوہ کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ” آپ کے معاملے پر ہم نے تنقیدی وی لاگ بھی کیے لیکن اس کے باوجود بھی جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اس طرح کے شفیق اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔“
news 1599459234 3503
اب اصل معاملہ یہاں سے اس وقت شروع ہوا جب سینئر صحافی اعزاز سید بھی اس دوڑ میں شامل ہوئے اور انہوں نے رؤف کلاسرا کے عاصم سلیم باجوہ کیلئے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر کسی نے جناب کلاسرہ صاحب کا باجوہ صاحب کے حوالے سے کوئی ناقدانہ وی لاگ ، کالم یا ٹویٹ دیکھا ہے تو مجھے مطلع کرے ۔“
news 1599459234 6944
صحافی اعزاز سید کا اظہار خیال سینئر صحافی رؤف کلاسرا کو ناگوا ر گزرا اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے ماضی کا ایک قصہ بھی سنایا ، ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ”جب آپ نے ڈان ٹی وی میں نوکری لینے کیلئے اپنی سی وی میں میرا ریفرنس دیا تھا تو بیوروچیف ارشد شریف نے فون کر کے پوچھا کون ہے ، تمہارا نام استعمال کر رہاہے اور میں تمہیں انکار نہیں کر سکتا ، کوئی سڑک چھاپ لگتا ہے ، میں نے کہا اس کے گھر کا چولہا جل جائے گا دے دو اسے نوکر ، یہ غیرت اس وقت دکھاتے صاحب جب میرا ریفرنس اپنے سی وی پر لکھا تھا۔“
news 1599459234 5117
روف کلاسرا کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ ” ویسے نورانی صاحب وہی نہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پانامہ فیصلہ پہلے خود لکھ کر چھاپ دیا تھا ، نوازشریف خاندان کو کلین چٹ دے کر بری کر دیا تھا ، پھر عدالتوں میں معافیاں مانگتے رہے ، لہذا کسی خبر پر جمپ لگانے سے پہلے اس کو فائل کرنے والے کو بھی دیکھنا پڑتا ہے ۔“
news 1599459234 5918
رؤف کلاسرا نے اعزاز سید کی خواہش پر جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ پر کیے جانے والے تنقیدی پروگرامز کے لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” تین وی لاگ کیے تھے ، جنرل باجوہ کے اس ایشو پر اپنے یوٹیوب چینل پر ، امید ہے آپ کے سخت اور کڑے امتحان میں پاس ہو گیا ہوں گا ، یا ابھی بھی فیل نمبر دیں گے ، جناب ہماری صحافت کے نئے سرکاری ٹھیکیدار صاحب ؟ ۔
news 1599459234 3319
صحافی اعزاز سیدنے کہا کہ ” جناب یہ بالکل درست ہے کہ آپ کا نام میرے سی وی کے ریفرنس میں تھا لیکن کیا اس کے بعد مجھ پر پابندی ہے کہ میں کبھی آپ سے سوال نہیں کر سکتا ؟ میرے سادہ سے سوال پر آپ اتنا غصے میں آ گئے ؟ کہیں کچھ پردہ داری تو نہیں ؟
news 1599459234 2639
روف کلاسرا ایک مرتبہ پھر سے میدان میں آئے اور انہوں نے کہا کہ ” ضرور کریں لیکن کچھ ریسرچ کر لیتے کہ میں اور عامر متین نے یوٹیوب پر تین شوز جنرل باجوہ پر کیے، آپ نے کبھی میرے بریک کیے سکینڈلز پر شو یا کالم لکھے؟ ایک ٹویٹ پر شو کرتے؟ جب تک چیزیں کلیئر نہ ہوں کیسے پروگرام کر تے ؟ جنگ جیو ، دی نیوز نے سٹوری استعمال کی ؟ میر ابراہیم کو بھی یہ سوال پوچھنا تھا ۔“
news 1599459234 1026
اعزاز سید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کلاسرا صاحب آپ نے تنقید کرنا ہی سیکھی ہے یا برداشت کرنا بھی ؟ سوال کرنا ہی سیکھا ہے یا جواب دینا بھی ؟
news 1599459234 3407
یہاں پر رؤف کلاسرا کا غصہ کچھ مزید تیز ہوا اور انہوں نے پھر سے لفظوں کا وار کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے تین شوز جنرل باجوہ پر کیے ، آپ نے دیکھے بغیر سوشل میڈیا پر تبصرہ کر ڈالا، کچھ غلطی کے بعد شرمندہ ہونا بھی آپ سیکھ لیں، ہمارے تین شوز دیکھ کر بھی آپ کی تسلی نہیں ہوئی یا اپنے مالک میر ابراہیم الرحمان سے سوال پوچھتے ڈر لگتا ہے ، انہوں نے احمد نورانی کی خبر جیو جنگ ، دی نیوز میں کیوں نہیں چلائی تھی ؟
news 1599459234 8690
روف کلاسرا کے اعزاز سید کو سی وی میں ریفرنس دینے کے جواب پر ایک اور صحافی راشد ہاشمی بھی میدان میں آئے اور انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” کلاسرا صاحب اللہ سے معافی مانگیں ، کسی کے گھر کا چولہا ہم جیسوں کے جلائے نہیں جلتا ، اعزاز سید صاحب نے آپ سے متعلق کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کہی تھی ، چلیں میں وہی مطالبہ کرتاہوں کہ آپ عاصم باجوہ سے متعلق تنقیدی پروگرامز دکھائیں ، میرے گھر کا چولہا تو آپ کے جلائے نہیں جلتا ۔“
news 1599459234 8192
سینئر صحافی روف کلاسرا نے راشد ہاشمی کو جواب دیتے ہوئے کہا ” آپ میاں صاحب کے وفادار ہیں ، آپ کی وفاداری پر کسی کو شک نہیں آپ کا پوچھنا بنتا ہے باس۔ میں اور عامر متین نے جنرل باجوہ پر تین پروگرام کیے ، یوٹیوب چینل پر ۔“
news 1599459234 2828
صحافی راشد ہاشمی نے رؤف کلاسرا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تصدیق کی تھی کہ رؤف کلاسرا گھنٹوں بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ بیٹھتے تھے جس دوران وہ انہیں پراپیگنڈہ تقاریر تیار کرنے کیلئے مشورے دیتے تھے ، رؤف کلاسرا نے بطور پی ٹی آئی ورکر کا م کیا ، وہ شریف فیملی سے روزانہ منی ٹریل مانگتے تھے لیکن انہوں نے عاصم سلیم باجوہ سے کوئی رسیدیں نہیں مانگیں ۔“
news 1599459234 1365

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button