پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا

دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایریزونا میں واقع دریا میں اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آنے والے شخص کو پانی میں سے ایک پرس ملا جسے وہ اُس کی اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔
جیریمی بنگھم نے بتایا کہ وہ اپنے دو بھائیوں، دو بہنوں اور بیٹوں 17 سالہ ٹیلر اور 14 سالہ زچری کے ساتھ دریا پر آئے تھے جہاں انہیں پانی میں سے ایک پرس ملا جس میں کچھ کریڈٹ کارڈز اور جولیا ہسیا نامی خاتون کا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔جیریمی بنگھم نے کہا کہ انہوں نے خاتون کو آن لائن تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی جس میں کئی ماہ لگے اور بالآخر وہ سوشل میڈیا پر اُس سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
