پنجاب اسمبلی میں ’’یوم پاکستان‘‘ کی مناسبت سے قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں ’’یوم پاکستان‘‘ کی مناسبت سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان ”یوم پاکستان “پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی روشنی میں طے کردہ اصولوں کے مطابق ملک چلائیں گے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ دو قومی نظریے پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا، نوجوان نسل میں دو قومی نظریے کا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متن میں کہا گیا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلا رہا ہے کہ ہمیں اجتماعی طور پر پاکستان میں ان تصورات اور روایات کو فروغ دینا ہوگا جو اہل پاکستان کو دنیا میں آزاد و خود مختار قوم کے طور پر ابھاریں۔

Back to top button