پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کی درخواست خارج

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خارج کر دیا گیا ہے، درخواست ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
اُنہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے وکیل کا جواب سن کر کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل میں آپ کو کیا ایشو ہے؟ وکیل نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار نے مفادِ عامہ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایسی غیر ضروری درخواستیں دائر کر کے عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟ اُنہوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی، فیصلہ سننے کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔
