پنجاب حکومت کا شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم

متروکہ وقف املاک بورڈ نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانےکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

آصف خان کا کہناتھالال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

Back to top button