پنشن  سےبچنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال کرنے کی تجویز

 پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے رٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی تجویز پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رضا مندی دے دی۔

وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس میں پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3 فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یکسر مسترد کردیا جبکہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2 سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

Back to top button